اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

لوگوں کا کام باتیں بنانا، زندگی میں خوش نہیں تو علیحدگی اختیار کرلیں: عینا آصف

10 Aug 2023
10 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ عینا آصف نے کہا ہے کہ لوگوں کا کام صرف باتیں بنانا ہے لیکن اگر آپ اپنے ہمسفر کیساتھ زندگی میں خوش نہیں تو علیحدگی اختیار کر لینی چاہیے۔

شادی اور طلاق کے حوالے سے ایک انٹرویو کے دوران بات کرتے ہوئے عینا کا کہنا تھا کہ دنیا میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو آپکو شادی کے خیال سے نفرت کرنے پر مجبور کریں گے، جبکہ دوسرے اس کے بارے میں محض پریوں کی کہانی کی طرح تصور کریں گے۔

اداکارہ نے کہا ہر چیز کے دو رُخ ہوتے ہیں جس میں  فائدے اور نقصانات شامل ہیں،  اگر آپ شادی کر رہے ہیں تو آپ کو اپنی زندگی میں کچھ بہت اچھا ملے گا جبکہ دوسری طرف آپ کو کچھ کھونا بھی پڑے گا۔

کم عمر اداکارہ کا طلاق پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لوگوں کا کام ہے باتیں بنانا، اگر آپ اپنے زندگی میں خوش نہیں ہیں تو علحیدگی اختیار کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں،زندگی میں ایسا فیصلہ کریں جس سے آپ خوش ہوں نا کہ لوگ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے