اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

16 ماہ کی اسمبلی غریب اور عوام دشمن کے طور پر یاد رکھی جائے گی:شیخ رشید

10 Aug 2023
10 Aug 2023

(ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ یہ سولہ مہینے کی اسمبلی پاکستان کی سیاسی زندگی کی بدترین غریب دشمن، جمہوریت دشمن اور عوام دشمن اسمبلی کے طور پر یاد رکھی جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پیغام میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اللہ اللہ کرکے سولہ ماہ کی غریب دشمن حکومت کے سیاہ دور سے قوم کو نجات نصیب ہوئی ، آج سندھ ہاؤس میں ممبروں کی خریدوفروخت سے بننے والی سازشی اسمبلی تحلیل ہوگئی۔

شیخ رشید نے شہباز شریف کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس دن فرد جرم لگنی تھی اُسی دن وزیراعظم بن گئے، جنہوں نے صرف اپنے کیسز ختم کرائے، تقریروں، تصویروں اور تعریفوں کےعلاوہ  کوئی کام نہیں کیا، میڈیا کو پابند سلاسل کیا، ابھی تک نگران وزیراعظم کا نام نہیں دے سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جاتے جاتے ایک دن میں 121 بل بھی پاس کروائے اسمبلی کو بلوں کی فیکٹری بنا دیا  اور جیلوں کو بےگناہ کارکنوں سے بھر دیا، عوام پر بجلی اور آٹے کی مہنگائی کے بم گرائے۔

سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ اپنے کپڑے بیچ کر غربت اور مہنگائی ختم کرنے آئے تھے، انہوں نے غریب کے بھی کپڑے اتار دیے، آخری ہفتے میں صرف قانون کی لوٹ سیل ہی نہیں لگائی اپنے سیاسی مخالف کو بھی جیل میں ڈال دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے