اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کرکٹ ورلڈ کپ کے نئے شیڈول کے بعد ٹکٹوں کی فروخت کیلئے تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا

09 Aug 2023
09 Aug 2023

(لاہور نیوز) کرکٹ کے شائقین کا انتظار ختم ہو گیا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آخرکار ٹکٹوں کی فروخت کیلئے تاریخوں کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی نے رواں برس بھارت میں ہونیوالے کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے مقابلوں کی ری شیڈولنگ کے بعد اعلان کیا کہ 5 اکتوبر سے ہونیوالے ورلڈ کپ کی ٹکٹیں ایونٹ کے آغاز سے صرف 40 روز قبل 25 اگست سے فروخت کیلئے دستیاب ہوں گی۔

آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ میچز کی ٹکٹیں مرحلہ وار فروخت کی جائیں گی، 25 اگست سے پہلے مرحلے میں ان میچز کی ٹکٹیں فروخت کیلئے دستیاب ہوں گی جن میں بھارت کی ٹیم شریک نہیں ہے۔بھارت کے میچز کی ٹکٹیں شہروں کے حساب سے 30 اگست سے 3 ستمبر تک فروخت کیلئے پیش ہوں گی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان احمد آباد میں 14 اکتوبر کو شیڈولڈ میچ کی ٹکٹیں 3 ستمبر سے فروخت ہوں گی تاہم 15 اگست سے شائقین ٹکٹوں کی خریداری کیلئے ویب سائٹ پر اپنی دلچسپی ظاہر کر پائیں گے۔

کرکٹ شائقین کا کہنا ہے کہ ٹکٹیں اگر ورلڈ کپ سے صرف 40 روز قبل ہی فروخت کیلئے دستیاب ہوں گی تو وقت کی تنگی کی وجہ سے ایونٹ کیلئے بھارت سفر کرنے کے خواہشمند شائقین کیلئے سفری انتظامات کرنا ایک چیلنج سے کم نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ ماضی میں ہونیوالے آئی سی سی ایونٹس میں ٹکٹوں کی فروخت کئی مہینوں پہلے شروع کی جاتی رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے