اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بھارت سے شکست، پاکستان پہلی مرتبہ ایشین چیمپئنز ٹرافی کے پہلے راؤنڈ میں باہر

09 Aug 2023
09 Aug 2023

(لاہور نیوز) ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی میں پاکستان راؤنڈ رابن کے آخری میچ میں میزبان بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔

چنئی میں ہونے والے میچ میں بھارتی ٹیم شروع سے ہی چھائی رہی، 15 ویں منٹ میں بھارت کو پنالٹی کارنر ملا جس پر ہرمن پریت سنگھ نے گول کر دیا۔23 ویں منٹ میں ہرمن پریت نے دوسرا گول سکور کرکے بھارت کو 0-2 کی برتری دلائی، تیسرے کوارٹر میں جگراج سنگھ نے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کیا، یوں 31 ویں منٹ میں کھیل کا سکور بھارت کے حق میں 0-3 ہوا۔

55 ویں منٹ میں آکاش دیپ سنگھ نے چوتھا گول سکور کیا اور یوں 0-4 کی شکست کے ساتھ ساتھ پاکستان ایونٹ میں پہلی مرتبہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا۔پاکستان ٹیم کے 5 میچز میں 5 پوائنٹس رہے، جاپان اور جنوبی کوریا کے بھی 5، 5 پوائنٹس تھے مگر پاکستان منفی 5 کے گول فرق کی وجہ سے ٹاپ فور میں نہ آسکا۔

یاد رہے کہ یہ ایشین چیمپئنز ٹرافی کا ساتواں ایڈیشن ہے، پاکستان نے ابتدائی 5 ایڈیشنز میں ہر بار فائنل کھیلا جبکہ 2021ء میں اس نے سیمی فائنل کھیلا تھا، 2023 کی سیمی فائنل لائن اپ پاکستان کے بغیر رہے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے