09 Aug 2023
(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی نے غریبوں کو بجلی کے جھٹکے دیئے اور ان پر پٹرول بم گرائے۔
اپنے ایک بیان میں سراج الحق نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت نے کم ترین مدت میں بدترین گورننس کا ریکارڈ توڑ دیا، وزیراعظم اور کابینہ عوام کو تکلیفیں دینے پر معافی مانگیں، حکمرانوں کو بس اقتدار چاہیے، انہوں نے 16ماہ میں قرضے لیے، اپنے کیسز معاف کرائے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ حکمران جماعتوں میں امریکی وفاداری اختیار کرنے کا مقابلہ ہے، حکمران ایئرپورٹس، سٹیل ملز، موٹرویز کے سودے کر رہے ہیں، حکمرانوں کا بس چلے تو پورا ملک بیچ دیں، ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ فرسودہ نظام کے خلاف جدوجہد کرے۔