(لاہور نیوز) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیر صدارت یوتھ کوآرڈینیٹر کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے صوبائی حلقوں میں یوتھ کوآرڈینیٹرز مقرر کرنے کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے۔
اجلاس کے دوران مریم نواز نے تمام اضلاع کے یوتھ کوآرڈینیٹرز کو مسلم لیگ (ن) کو گلی محلے اور گاؤں تک متحرک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ کی بنیاد پر نوجوان لیڈر شپ کو سامنے لایا جائے گا، اہلیت کا مطلب صرف محنت ہے، اپنی صلاحیتوں کا استعمال کریں اور پوری ذمہ داری سے فرائض سرانجام دیں، پاکستان کی روایتی سیاست بدل رہی ہے اور اب آپ کو بھی سیاست کا انداز بدلنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کو گراؤنڈ لیول پر مضبوط کرنے کیلئے دن رات کام کرنا ہو گا، ن لیگ ہی پاکستان کا مستقبل ہے، دشمن بھی مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی اور منصوبوں سے انکار نہیں کر سکتے، انتشار اور فساد کی سیاست کو قوم نے مسترد کر دیا، اس قوم کا مقدر ترقی، خوشحالی اور کامیابی ہے، مسلم لیگ (ن) کے اسوقت بڑے بڑے لیڈر یوتھ اور ایم ایس ایف سے آئے ہیں، اب آنے والا وقت آپ کا ہے۔