09 Aug 2023
(لاہور نیوز) جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے عوامی مقامات کو زیرو ویسٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
بابوصابو انٹرچینج سے یتیم خانہ چوک تک علاقے کو مکمل طور پر زیرو ویسٹ کر دیا گیا۔ سی ای او بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ 30 سے زائد ورکرز اور 5 گاڑیوں نے صفائی آپریشن میں حصہ لیا۔ روڈ سائیڈز پر سکریپنگ اور واشنگ کا عمل جاری ہے۔
انہوں نے کہا سنٹر ڈیوائیڈر پر کوڑا پھینکنے والے دکانداروں کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ عوام صفائی عملے کا ساتھ دیں اور کوڑا صرف نصب کردہ کوڑے دان میں ہی پھینکیں۔