اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

آج صدر مملکت کو اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھیج دوں گا: وزیرا عظم

09 Aug 2023
09 Aug 2023

(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج صدر کو اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھیج دوں گا۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  حکومت سنبھالی تو ایسی صورتحال کا سامنا تھا جس کا اندازہ ہی نہیں تھا، اگر آئی ایم ایف پروگرام نہ ہوتا تو پاکستان خدانخواستہ ڈیفالٹ کر جاتا، اگر ملک ڈیفالٹ کر جاتا تو ادویات کی تلاش میں لوگ مارے مارے پھر رہے ہوتے، اگر ملک ڈیفالٹ کر جاتا تو حالات بہت خراب ہوتے، سری لنکا والی صورتحال ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت 50 روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت ہے، کسان کو بجلی پر سبسڈی دی تو آئی ایم ایف نے روک دیا، آئی ایم ایف نے چابیاں لگا دیں کوئی سبسڈی نہیں دے سکتے، شمسی توانائی کا راستہ ہمارے پاس ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آج ہم اپنی مدت پوری کر رہے ہیں، آج صدر پاکستان کو اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھیج دوں گا، اسمبلی کی تحلیل کے بعد پھر نگران حکومت آئے گی،  عوام جسے بھی مینڈیٹ دے کشکول توڑ کر پاکستان کو عظیم بنانا ہوگا، اگر اللہ نے نوازشریف کو موقع دیا تو نوازشریف کی لیڈرشپ میں زرعی انقلاب لائیں گے، قرض سے جان چھڑائیں گے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے