شہرکی خبریں
موجودہ اسمبلی ممبران نے جمہوریت کی قبر کھودنے میں کردار ادا کیا: فواد چودھری
08 Aug 2023
08 Aug 2023
(لاہور نیوز) وزیر اعظم کی جانب سے کل قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چودھری نے کہا ہے کہ بے معنی کابینہ اور بے وقعت اپوزیشن، پاکستان کی تاریخ کی بدترین اسمبلی کل تحلیل ہو جائے گی۔
سابق وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ اس اسمبلی کے ہر موجود ممبر نے آئین اور جمہوریت کو خنجر گھونپا اور جمہوریت کی قبر کھودنے میں گورکن کا کردار ادا کیا، اللہ کا شکر کہ ہم اس وقت اسمبلی کا حصہ نہیں اور جب بھی عوام کی عدالت میں پیش ہوں گے یہ گناہ ہمارے سر نہیں ہوں گے۔