08 Aug 2023
(لاہور نیوز) ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبہ تنزلی کا شکار ہو گیا۔ چالیس ہزار سے چار ہزار اور اب صرف 896 اپارٹمنٹس کی تعمیر تک محدود ہے۔
40 ہزار رہائش گاہوں سے شروع ہونے والا منصوبہ 896 رہائش گاہوں تک محدود کر دیا گیا۔ ایل ڈی اے نے 3 سال قبل جتنے اپارٹمنٹس کے ٹینڈر کیے، اتنے ہی تعمیر ہونگے۔ موضع ہلوکی میں 4 ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کا منصوبہ ختم کر دیا گیا۔ اب صرف 896 اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائیں گے۔ ایل ڈی اے گورننگ باڈی اجلاس میں اصولی منظوری دے دی گئی۔
قرعہ اندازی میں شامل 896 افراد نے اپارٹمنٹ لینے کیلئے بنکوں میں پیسے جمع کرا دئیے۔ ایل ڈی اے نے اپارٹمنٹس پر حقداروں سے 40 کروڑ 32 لاکھ روپے وصول کر لیے ہیں۔ اڑھائی برسوں میں ایل ڈی اے نیا پاکستان اپارٹمنٹس پر صرف 11 فیصد کام مکمل کر سکی۔