اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

توشہ خانہ تحائف ظاہر نہ کرنے پر آصف زرداری اور نواز شریف کیخلاف کارروائی کی درخواست

08 Aug 2023
08 Aug 2023

(ویب ڈیسک) توشہ خانہ کے تحائف اثاثوں میں ظاہر نہ کرنے والے تمام اراکین اسمبلی کے خلاف کارروائی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

 لاہور ہائی کورٹ میں درخواست ایڈووکیٹ ندیم سرور نے دائر کی ہے جس میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کی درخواست پر چیئرمین تحریک انصاف کو تین سال قید کی سزا ہوئی، الیکشن کمیشن انصاف کے تقاضے پورے نہیں کر رہا، الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ تحائف ظاہر نہ کرنے والے اراکین اسمبلی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

درخواست میں کہا گیا کہ آصف زرداری، نواز شریف، شاہد خاقان عباسی، یوسف رضا گیلانی نے بھی توشہ خانہ تحائف ظاہر نہیں کیے، الیکشن  کمیشن ان اراکین اسمبلی کے خلاف جان بوجھ کر کارروائی نہیں کر رہا، عدالت توشہ خانہ تحائف ظاہر نہ کرنے والے اراکین اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن کو کارروائی کا حکم دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے