اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اسلام آباد ہائیکورٹ: چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

08 Aug 2023
08 Aug 2023

(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو دی جانے والی سزا کے خلاف اپیل پر کل سماعت کرے گی، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل 2 رکنی بینچ چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل کی سماعت کرے گا۔

 چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل خواجہ حارث اور بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی ۔ جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ مرکزی اپیل پر فیصلے تک سزا معطل کرکے چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کا حکم دیا جائے اور سزا کو کالعدم قرار دیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے