اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں حاضری معافی کی درخواست منظور

08 Aug 2023
08 Aug 2023

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں دائر حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 11 اگست تک توسیع کا حکم دے دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی تھی، جس میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل آج دائر کر رہے ہیں، امید ہے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا ایک ہفتے تک معطل ہو جائے گی۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جلد اپنی آزادی کو انجوائے کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی باقاعدگی کے ساتھ عدالت پیش ہوتے رہے ہیں۔

فاضل جج نے کہا کہ آپ اپیل سماعت کے لیے مقرر اور سزا معطل ہونے پر اتنا پُرامید کیوں ہیں؟ جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی آپ کی عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں، حالات و واقعات ایسے ہیں وہ پیش نہیں ہوسکتے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے