اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آئندہ انتخابات میں نوجوان لیپ ٹاپ دینے والوں کا ساتھ دیں گے: مریم نواز

07 Aug 2023
07 Aug 2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ (ن ) کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے خیبرپختونخوا میں یوتھ ڈویژنل کمیٹیاں مقرر کرنے کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی کے ہمراہ نوجوان نمائندوں نے ملاقات کی جس میں صوبے کے 7 ڈویژنز میں آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دینے کی تجویز دی گئی۔

اجلاس کے دوران کمیٹیوں کے ناموں پر مشاورت کے بعد ان کے قیام کو حتمی شکل دی گئی جس کا جلد ہی باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جائے گا، مریم نواز شریف نے آرگنائزنگ کمیٹی کو جلد از جلد دیہات کی سطح پر کوآرڈینیٹرز مقرر کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں اور پاکستان کی آبادی کا غالب حصہ ہیں، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نوجوانوں کو مستقبل کی قیادت بنانا چاہتے ہیں اور اُنہیں فیصلہ سازی کے عمل میں آگے لانا چاہتے ہیں، اسی وژن کی روشنی میں تنظیم سازی کا ملک گیر عمل شروع کیا گیا ہے جس میں نوجوانوں اور خواتین کو آگے لایا جا رہا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں نوجوانوں کا کردار خصوصی اہمیت کا حامل ہے، انتخابات میں ملک بھر کے نوجوانوں کا ووٹ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا اور سمت کا تعین کرے گا، نوجوان اپنے ووٹ کی طاقت سے تعمیر، ترقی اور خوش حالی کی قوتوں کو کامیاب بنائیں گے اور بندوق، پٹرول بم اور تشدد کی قوتوں کو شکست دیں گے۔

مریم نواز نے مزید کہا ہے کہ انتخابات میں نوجوان لیپ ٹاپ دینے والوں کا ساتھ دیں گے، بندوق ، پٹرول بم اور تشدد پر اکسانے والی منفی قوتوں کو مسترد کریں گے، نوجوانوں کو 9 مئی جیسے یوم سیاہ کے منصوبہ سازوں کی سازشوں کا ایندھن نہیں بننے دیں گے، خیبرپختونخوا کو مسلم لیگ (ن) کا قلعہ بنائیں گے، صوبے میں دس سال کی محرومیوں کا خاتمہ کریں گے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے