شہرکی خبریں
گرین بیلٹس کو سڑکوں سے نیچے کرنے کا پلان، ڈی جی پی ایچ اے کا شاہراہوں کا دورہ
07 Aug 2023
07 Aug 2023
(لاہور نیوز) پی ایچ اے کا گرین بیلٹس کو سڑکوں سے نیچے کرنے کے پلان کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے صفی اللہ گوندل نے شہر کی مختلف شاہراہوں کا دورہ کیا۔
ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے نے مال روڈ ، گلشن راوی ، مین بلیوارڈ گلبرگ ، جوہر ٹاؤن اور ٹاؤن شپ کے علاقوں کا دورہ کیا اور سنٹر میڈین اور گرین بیلٹس کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر پی ایچ اے حسان الحق اور متعلقہ ڈائریکٹرز ہارٹیکلچر نے ڈائریکٹر جنرل کو بریفنگ دی۔
ڈائریکٹر جنرل نے سڑک سے نیچے ہونے والی گرین بیلٹس کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔ ڈی جی نے گرین بیلٹس کے کام کو مکمل کرنے کے بعد جلد ہارٹیکلچر کا کام شروع کرنے کی ہدایات بھی کیں۔