اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معروف یوٹیوبر اذلان شاہ اور وریشہ کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

07 Aug 2023
07 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف یوٹیوبر اذلان شاہ اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر وریشہ نے اپنے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد سے متعلق اپنے مداحوں کو خوشخبری سنا دی۔

اداکار و یوٹیوبر اذلان شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر اپنے ہاں ننھے مہمان کی آمد سے متعلق پھیلی خبروں کی تصدیق کر دی ہے۔

اذلان شاہ نے اہلیہ کے ہمراہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’ہم نے ایک راز چھپا رکھا ہے، ہمارا خاندان بڑھ رہا ہے اور ہم بہت زیادہ خوش ہیں، الحمد اللّٰہ، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔‘

یاد رہے کہ اذلان شاہ کا پاکستان کے صف اول اور معروف ترین یوٹیوبرز میں شمار ہوتا ہے اور اذلان شاہ مرحوم سینئر اداکار شبیر رانا کے بیٹے ہیں۔

انہوں نے گزشتہ سال دسمبر میں اپنی شادی پر اہلیہ و سوشل میڈیا انفلونسر ڈاکٹر وریشہ جاوید خان کو گدھے کا بچہ تحفے میں دے کر بین الاقوامی میڈیا کی بھی توجہ حاصل کر لی تھی۔

انہوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں جانتا ہوں کہ میری اہلیہ کو گدھے کے بچوں سے بہت پیار ہے، تو اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے اِنہیں یہ تحفہ دیا ہے۔‘

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے