اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: قومی ٹیم اپنا پانچواں اور آخری میچ کل بھارت کیخلاف کھیلے گی

07 Aug 2023
07 Aug 2023

(ویب ڈیسک ) پاکستان روایتی حریف بھارت کے خلاف ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پانچواں اور آخری میچ کل (منگل) کو کھیلے گا۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ بھارت کے شہر چنائی میں جاری ہے۔

میگا ایونٹ میں کل منگل کو مزید آخری تین میچوں کا فیصلہ ہو گا، جس کے بعد سیمی فائنلز 11 اگست کو کھیلے جائیں گے۔

پاکستانی ٹیم اپنا پانچواں اور آخری میچ بھارت کے خلاف کھیلے گی ، اسی روز دوسرا میچ ملائیشیا اور جنوبی کوریا جبکہ تیسرا میچ جاپان اور چین کے مابین کھیلا جائے گا۔

تینوں میچز میئر رادھا کرشنن ہاکی سٹیڈیم، چنائی میں کھیلے جائیں گے ، جنوبی کوریا کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کے لئے کوشاں ہے ۔

پاکستان اور بھارت کو تین ، تین بار ایشین چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل ہے، راؤنڈ رابن کے تحت کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم 5 میچ کھیلے گی اور چار ٹاپ ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل مقابلے 11 اگست کو کھیلے جائیں گے جبکہ چیمپئن کا فیصلہ 12 اگست کو ہو گا ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے