اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ہمارے خلاف جھوٹے مقدمے بنانے والا آج خود جیل میں ہے: احسن اقبال

06 Aug 2023
06 Aug 2023

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ الیکشن آج ہوں کل ہوں یا پرسوں ہوں ہم تیار ہیں، الیکشن جب بھی ہو گا عوام مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیں گے، ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ پاکستان کی دیوالیہ معیشت کو دوبارہ بحالی کے راستے پر ڈالا ہے۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ 2021ء میں کونسل آف کامن انٹرسٹ (سی سی آئی) نے چیئرمین پی ٹی آئی کی صدارت میں فیصلہ کیا کہ ملک میں ساتویں مردم شماری ہو، 13 جنوری 2022ء کے اجلاس میں اس کی منظوری دی گئی، کہا گیا کہ 2023ء کے الیکشن کیلئے مردم شماری مکمل کر کے الیکشن کمیشن کے حوالے کیا جائے تاکہ وہ اس کی روشنی میں حلقہ بندی کر سکے۔

 

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے مزید کہا ہے کہ مردم شماری کا فیصلہ سی سی آئی نے پچھلی حکومت کے دور میں کیا تھا، اسی فیصلے کی روشنی میں ہم نے ساتویں مردم شماری کو جاری رکھا، کل کونسل آف کامن انٹرسٹ نے مکمل اتفاق رائے کے ساتھ مردم شماری کی منظوری دی، مردم شماری کو الیکشن کمیشن کے سپرد کر دیں گے، باقی فیصلہ الیکشن کمیشن نے آئین قانون کی روشنی میں کرنا ہے۔

احسن اقبال نے کہا ہے کہ اپریل 2022ء کو جب ہم نے حکومت سنبھالی تو پوری دنیا میں شور تھا کہ پاکستان 4 ہفتے نکالے گا یا 6 ہفتے نکالے گا، پچھلی حکومت ہمارے تمام دوست ملکوں سے تعلقات کو سرد مہری میں ڈال چکی تھی، پاکستان کے تعلقات خلیجی ممالک کیساتھ نہایت سرد کر دیئے گئے، جو انہوں نے تحفے دیئے انہیں بیچ دیا، پاکستان کے چین، روس، خلیجی ممالک کے اس وقت بہترین تعلقات ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے