اپ ڈیٹس
  • 229.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر اعظم شہباز شریف نے ہزارہ ایکسپریس حادثے کی رپورٹ طلب کر لی

06 Aug 2023
06 Aug 2023

(لاہورنیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواب شاہ کے قریب ہزارہ ایکسپریس ٹرین کو پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر دلی طور پر رنجیدہ ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے مسافروں کی مغفرت کریں اور ان کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطا کریں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایات کر دی ہیں اور ریلوے حکام سے اس واقعے پر رپورٹ طلب کی ہے، پاکستان ریلوے، ریسکیو اور پاک فوج کے اہلکاروں کی لوگوں کی برقت مدد کیلئے کوششوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے