اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کا آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کیلئے قومی ٹیم بھارت بھیجنے کا فیصلہ

06 Aug 2023
06 Aug 2023

(لاہور نیوز) پاکستان کی جانب سے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارا متواتر کہنا ہے کہ کھیلوں کو سیاست کی نذر نہیں کیا جانا چاہیے، کرکٹ ٹیم کو عالمی کپ 2023ء میں شرکت کیلئے بھارت بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان سمجھتا ہے بھارت سے دوطرفہ تعلقات کو عالمی کھیلوں کے بارے میں ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے، پاکستان کا فیصلہ تعمیری اور ذمہ دارانہ رویے کا عکاس ہے۔

دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ بھارت نے متعصبانہ رویے کی وجہ سے ایشیاء کپ کیلئے اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کیا تھا، پاکستان کو اپنی کرکٹ ٹیم کی سلامتی کے بارے میں گہری تشویش ہے، پاکستان اپنے خدشات بین الاقوامی کرکٹ کونسل اور بھارتی حکام تک پہنچا رہا ہے، امید ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کے دوران مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے