اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر اعظم شہباز شریف کا 9 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان

06 Aug 2023
06 Aug 2023

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں 9 اگست کو قومی اسمبلی کو تحلیل کر دوں گا، اس کے بعد نگران حکومت آئے گی اور انتخابات ہوں گے، نواز شریف جلد واپس آئیں گے اور پاکستان کی تقدیر بدل دیں گے، نواز شریف وزیراعظم منتخب ہوئے تو ساتھیوں کے ساتھ ملکر جان لڑا دوں گا، ملکر 5 سالوں میں پاکستان کی حالت بدل دیں گے۔

قصور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کے سمندر کو دیکھ کر میری 16 ماہ کی تھکاوٹ اتر گئی ہے، آج ایک ٹرین حادثہ ہوا، 30 لوگ جاں بحق، 100 زخمی ہوئے ہیں، اللہ جاں بحق 30 افراد کو جنت میں جگہ عطا فرمائے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ آج آپ کو اپنے قائد نواز شریف کا سلام پیش کرنا چاہتا ہوں، یہ عوامی سمندر اس بات کی گواہی دے رہا ہے اگلا وزیر اعظم نواز شریف ہوگا، آج تقریباً 263 ارب روپے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ہے، 260 کلو میٹر کی موٹروے بنے گی تو اس علاقے میں خوشحالی آئے گی، نواز شریف اس موٹروے کے معمار ہیں، انہوں نے ملک بھر میں موٹروے کا جال بچھایا۔

انہوں نے کہا کہ 2008 میں 20،20 گھنٹے کی لودشیڈنگ ہوتی تھی، 2013 سے 18 کے درمیان بجلی کے اندھیرے ختم ہوئے، نواز شریف چین سے سی پیک لے کر آئے، سی پیک کے ذریعے پاکستان میں 30ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، لاکھوں کی تعداد میں نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپس ملے، مجھ پر الزام لگتا تھا لیپ ٹاپس کے ذریعے نوجوانوں کو رشوت دے رہے ہیں، نوجوانوں کو لیپ ٹاپس نہ دوں تو کیا کلاشنکوف دے دوں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ داسو، دیامر بھاشا ڈیم زیر تعمیر ہے ان کے معمار بھی نواز شریف ہیں، نوازشریف نے پاکستان کو اٹیمی طاقت بنایا، 5 دھماکوں کے مقابلے میں 6 دھماکے کر کے بھارت کے دانت کھٹے کیے، 5 ٹیلی فون کالز آئیں اور کہا گیا ایٹمی دھماکے نہ کریں 5 ارب ڈالر لے لیں، اس وقت کے 5 ارب ڈالر اس وقت کے 15 ارب ڈالر بن جائیں گے، نواز شریف نے کہا مجھے پاکستان کی بقا عزیز ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے