اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

رمیز کی لنکن گلوکارہ کیساتھ مشہور گانا گانے کی کوشش، ویڈیو وائرل

06 Aug 2023
06 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق کپتان رمیز راجا اپنی کمنٹری کے حوالے سے دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں لیکن ایک حالیہ ویڈیو سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ان کی گلوکاری کی مہارت بھی بری نہیں ہے۔

رمیز راجا ان دنوں سری لنکا میں ہونے والی لنکا پریمیئر لیگ کے سلسلے میں سری لنکا میں موجود ہیں جہاں انہوں نے معروف لنکن گلوکارہ 'یوہانی' کے ساتھ ان کے مشہورِ زمانہ گانے 'مانیکے مگے ہتھے' گنگنانے کی کوشش کی۔

رمیز راجا اور یوہانی کی یہ دلچسپ ویڈیو لنکا پریمیئر لیگ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی جو اب سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمز پر وائرل ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ یہ ایک بیٹنگ لیجنڈ ہیں لیکن رمیز راجا کی گلوکاری کی مہارت یوہانی کے ساتھ کتنی اچھی ہے؟ کیا رمیز یوہانی کو چیلنج کرسکتے ہیں؟

واضح رہے کہ یوہانی لنکا پریمیئر لیگ کی سفیر ہیں، 2020 میں ان کا گانا مانیکے مگے ہتھے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبول ہوا تھا، 2022 میں اس گانے کو بالی وڈ فلم 'تھینک گاڈ' میں شامل کیا گیا تھا، گانے کی ویڈیو میں سدھارتھ ملہوترا اور نورا فتیحی تھے۔

یہ گانا سری لنکا کی سنہالی زبان میں گایا گیا ہے، لیکن اس کی دُھن اتنی شاندار ہے کہ ہر سننے والے کو اپنی جانب کھینچ لیتی ہے۔

خیال رہے کہ رمیز راجا کی پاکستان اور سری لنکا کے درمیان حال ہی میں ختم ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں بطور کمنٹیٹر واپسی ہوئی ہے۔

سابق اوپنر ستمبر 2021 سے کمنٹری باکس سے دور تھے کیونکہ وہ تین سال کی مدت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے