05 Aug 2023
(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل سے سخت سکیورٹی میں ان کی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن پہنچایا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف کا کل قصور کے علاقے کھڈیاں میں جلسے میں شرکت اور نئی موٹروے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا امکان ہے۔