05 Aug 2023
(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کیخلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا گیا۔
سابق وزیر اعظم کی جانب سے عمر خان نیازی نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی، جس میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو پولیس نے غیر قانونی طور پر حراست میں لیا، سابق وزیر اعظم کو اغواء کیا گیا ہے، پولیس کے پاس کوئی فیصلہ نہیں تھا۔
لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی کہ عدالت آج ہی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرے، عدالت عالیہ پنجاب پولیس کی جانب سے سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے۔