04 Aug 2023
(لاہور نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کمی کیساتھ 1932 ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 115 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 21 ہزار 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 89 ہزار 901 روپے ہوگئی۔