اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

رمشا خان نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا

04 Aug 2023
04 Aug 2023

(ویب ڈیسک) معروف و خوبرو اداکارہ رمشا خان نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ رمشا خان نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کے حوالے سے گردش کرتی خبروں پر لب کشائی کر دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ رمشا خان نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے سے متعلق تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے دیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر وائرل خبروں پر کان نہ دھرنے کی درخواست کرتے ہوئے اپنی انسٹا سٹوری میں لکھا کہ ’میں اداکاری نہیں چھوڑ رہی، براہ کرام سوشل میڈیا پر جو دیکھیں اُس پر یقین نہ کریں‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے اداکارہ رمشا خان کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا تھا جس میں اداکارہ نے ایک سوال پر شادی کے بعد اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اظہار کیا تھا، تاہم اب رمشا خان نے اس حوالے سے تمام خبروں کی تردید کر دی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے