اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معروف شاعر فیض احمد فیض سے منسوب فیض گھر کو بند کر دیا گیا

04 Aug 2023
04 Aug 2023

(لاہور نیوز) معروف شاعر فیض احمد فیض سے منسوب فیض گھر کو بند کر دیا گیا۔ انتظامیہ نے بجلی کے بلوں اور مہنگائی میں اضافے کو بندش کا باعث قرار دے دیا۔

معروف شاعر فیض احمد فیض ہمارے ملک کے ایسے لیجنڈری شاعر جو بیرونی دنیا میں بھی اپنی نمایاں پہچان رکھتے ہیں۔ بیشتر ناقدین اُنہیں مرزا غالب اور علامہ اقبال کے بعد سب سے عظیم شاعر قرار دیتے ہیں۔ 1984 میں انتقال کر جانے والے فیض احمد فیض کی یاد میں 2008 میں ماڈل ٹاؤن میں اُن کے نام سے فیض گھر قائم کیا گیا تھا۔

فیض گھر میں فیض احمد فیض سے منسوب مختلف نوادرات رکھے گئے تھے۔ مختلف ادبی سیشنز بھی فیض گھر کی سرگرمیوں کا مستقل حصہ تھے لیکن اخراجات میں ناقابل برداشت اضافے کے باعث اِسے بند کر دیا گیا ہے۔ وہ جگہ جہاں ہروقت رونق لگی رہتی تھی، اب بھائیں بھائیں کرتی دکھائی دیتی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق فیض گھر کو نئے مقام پر قائم کرنے کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے