04 Aug 2023
(لاہور نیوز) روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 30 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 20 پیسے پر بند ہوا تھا۔