03 Aug 2023
(لاہور نیوز) مسلسل اضافے کے بعد ڈالر کو بریک لگ گئی، روپے کی قدر بہتر ہونے لگی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 2 روپے 18 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 20 پیسے پر بند ہوا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 289 روپے 38 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی تبدیلی کے 292 روپے میں فروخت ہورہاہے۔