03 Aug 2023
(لاہور نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر کمی کیساتھ 1936 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 401 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 20 ہزار 200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 88 ہزار 786 روپے ہوگئی۔