02 Aug 2023
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ آج 25 ماہ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی، تین سال بعد غیر ملکی سرمایہ کاروں نے جولائی میں 18 لاکھ ڈالر کی نیٹ بائنگ کی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک ایکسچینج میں پھر نمایاں تیزی پر کاروبار کا اختتام ہوا، کراچی سٹاک ایکسچینج ( کے ایس ای ) 100 انڈیکس 534 پوائنٹس کے اضافے سے 48 ہزار 764 پوائنٹس پر بند ہوئی۔
سٹاک مارکیٹ میں 20 ارب روپے مالیت کے 55 کروڑ 61 لاکھ شیئرز کا نمایاں کاروبار ہوا جبکہ جولائی میں 39 ماہ بعد سٹاک مارکیٹ نے ایک ماہ میں 16 فیصد منافع دیا۔