02 Aug 2023
(ویب ڈیسک) پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے میٹرو بس اوراورنج لائن ٹرین کے اسٹیشنز کی میڈیا کوریج پرفیس عائد کردی۔
پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ میٹرو اور اورنج لائن اسٹیشنز کی میڈیا کوریج کے لیے پہلے فیس ادا کرنا ہوگی، پھراجازت کا فیصلہ ہوگا، اورنج لائن کے 26 اسٹیشنز پر3 کیٹیگریاں بنائی گئی ہیں۔
کیٹیگری اے میں 8 اسٹیشنز پر2 لاکھ 46 ہزار روپے فی اسٹیشن کوریج فیس ہوگی، کیٹیگری بی میں شامل 10 اسٹیشنزپرایک لاکھ 85 ہزارروپے فیس عائد کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ کیٹیگری سی میں شامل8 اسٹیشنز پرایک لاکھ 24 ہزار روپے فیس ہوگی، میٹروبس سروس کی کوریج پر بھی ایک لاکھ 24 ہزار روپے دینا ہوں گے۔