اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے منفی اثرات ماس ٹرانزٹ سسٹم پر بھی مرتب ہونگے

01 Aug 2023
01 Aug 2023

(لاہور نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے منفی اثرات ماس ٹرانزٹ سسٹم پر بھی مرتب ہونگے۔ ڈیزل کے نرخ بڑھنے کی وجہ سے میٹرو بسوں کو چلانے کے لیے مزید سبسڈی دینا پڑے گی۔

میٹرو بسوں کی آمدن میں کمی ہونے کی وجہ سے کثیر سبسڈی کی رقم استعمال ہوئی۔ ڈیزل کے نرخ بڑھنے کی وجہ سے میٹرو بسوں کو چلانے کے لیے مزید سبسڈی دینا پڑے گی۔ آمدن کم ہونے سے ایک سال کے دوران 4 ارب 86 کروڑ حکومتی خزانے سے ادا کیے گئے۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی پنجاب حکومت کو چھ ارب کی سبسڈی دینے کی سفارش کرے گی۔

پنجاب کے تین شہروں لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں میٹرو بس سروس کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ گزشتہ سال کے دوران ان بسوں کو مجموعی طور پر 4 ارب 86 کروڑ روپے کی سبسڈی دی گئی تھی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق میٹرو بس لاہور کو 2 ارب 86 کروڑ 62 لاکھ روپے سبسڈی دی گئی۔ ڈیزل کے نرخوں میں اضافے سے سبسڈی پونے چار ارب روپے تک پہنچ جائے گی۔

گزشتہ برس ملتان میٹرو اور فیڈر بسوں کو ایک ارب 94 کروڑ روپے کی سبسڈی دی گئی۔ راولپنڈی میٹرو بس کو 90 کروڑ روپے کی سبسڈی دی گئی۔ لاہور میں میٹرو کی 64 بسیں اور فیڈر روٹس پر دو سو سپیڈو بسیں چلائی جا رہی ہیں۔ راولپنڈی میں میٹرو کی 68 بسیں چلائی جاتی ہیں۔ ملتان میں میٹرو کی 35 اور ضم ہونے والے ذیلی روٹس کی ایک سو بسیں چلائی جارہی ہیں۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں خسارے کا سامنا ہے۔

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سبسڈی کی رقم میں ایک ارب 16 کروڑ روپے بڑھانے کی سفارش کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے