اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر اعلیٰ کا کیمپ جیل کا دورہ، بے گناہ قیدیوں کی رہائی کیلئے کمیٹی بنانے کا اعلان

01 Aug 2023
01 Aug 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے کیمپ جیل کا طویل دورہ کیا اور بیرکس میں جا کر قیدیوں کے مسائل سنے، جیل میں قیدیوں کیلئے فراہم کردہ سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے قیدیوں سے جیل عملے کے سلوک کے بارے میں دریافت کیا، بعض قیدیوں نے جیل عملے کی جانب سے تشدد کی شکایات کیں جس پر وزیراعلیٰ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو تشدد کی شکایات کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ محسن رضا نقوی نے بے گناہی ثابت کرنے کے حوالے سے قیدیوں کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا، کمیٹی ہر قیدی سے فرداً فرداً ملاقات کرے گی اور شواہد کا جائزہ لے کر بے گناہ قیدیوں کے بارے میں رپورٹ پیش کرے گی، کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں بے گناہ قیدیوں کو رہا کرنے کیلئے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

نگران وزیراعلیٰ نے قیدیوں کیلئے ایئر کولر نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 3 روز میں تمام بیرکس میں ایئر کولر لگانے کا حکم دے دیا، ڈپٹی کمشنر کو 3 روز بعد جیل کا دورہ کر کے ایئر کولرز چیک کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بیرکس میں فوری طور پر نئے پنکھے بھی لگائے جائیں، کوئی بے گناہ جیل میں نہیں رہے گا اور گناہ گار چھوٹے گا نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے