01 Aug 2023
(لاہور نیوز) محکمہ بلدیات پنجاب کا نعرہ 'خدمت آپکی دہلیز پر' دم توڑ گیا۔ پیدائش، اموات اور نکاح سمیت دیگر سرٹیفکیٹ کے حصول میں شدید مشکلات ہیں۔
لاہور کی 274 یونین کونسلز میں سے 102 یوسیز تاحال کمپیوٹرائزڈ نہ ہو سکیں۔ مصدقہ کاغذ کی عدم دستیابی، نکاح، طلاق، پیدائش اور اموات کے سرٹیفکیٹ 2 ماہ سے التوا کا شکار ہیں۔ لاہور میں 17 ہزار سے زائد سرٹیفکیٹ کا اجرا رک گیا۔ یونین کونسل دفاتر میں مصدقہ کاغذ کی عدم دستیابی سے بچوں کے بے فارم سمیت دیگر اہم سرٹیفکیٹ نہیں بن پا رہے۔ شہر میں متعدد یونین کونسلز کے سیکرٹری دفاتر بند کر کے غائب ہو گئے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر یونین کونسلز کے مطابق کچھ ٹیکنیکل وجوہات ہیں، کاغذ موجود ہیں لیکن زیادہ تر سرٹیفکیٹ آن لائن نہیں ہو رہا، جلد ازالہ کریں گے۔