اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رضوانہ تشدد کیس:مرکزی ملزمہ ثومیہ عاصم کی 7 اگست تک عبوری ضمانت منظور

01 Aug 2023
01 Aug 2023

(ویب ڈیسک) اسلام آباد میں گھریلو ملازمہ رضوانہ پرمالکن کے تشدد کا معاملہ، اسلام آباد کی عدالت نے مرکزی ملزمہ ثومیہ عاصم کی 7 اگست تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

ثومیہ عاصم نےضمانت قبل ازگرفتاری کیلئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں درخواست دائرکی تھی۔ایڈیشنل سیشن جج ڈاکٹرعابدہ سجاد نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کےعوض 7 اگست تک ضمانت منظورکرلی۔

ملزمہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ رضوانہ اپنے والدین کی مرضی سے میرے گھر کام کر رہی تھی۔ ایف آئی آرمیں بیان کی گئی باقی ساری کہانی میں کوئی حقیقت نہیں، رضوانہ پر کبھی تشدد نہیں کیا، بے گناہی ثابت کرنے کیلئے تفتیشی افسر کے سامنے تفصیلی بیان دوں گی۔

ثومیہ عاصم کا کہنا ہے بچی کی عمر17 سال سے زیادہ ہے،اس کے ساتھ ہمیشہ اپنے بچوں کی طرح برتاؤ کیا، پولیس کی ضرورت کے مطابق شامل تفتیش ہونے کو تیارہوں، پولیس نےاس کیس میں گرفتارکیا کہ توعزت و وقارکو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے