اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فیروز خان کو فیمینزم کی حمایت میں پوسٹ مہنگی پڑ گئی

01 Aug 2023
01 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار فیروز خان کی فیمینزم کی حمایت پر پوسٹ کو مداحوں نے اداکار کی’منافقت‘ قرار دیا ہے۔

اداکار نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے ایک کیپ پہنی ہوئی ہے جس پر ’Feminist AF‘ لکھا ہوا ہے۔

بہت سے مداحوں نے جہاں اداکار کی تعریف کی وہیں اکثریت کو فیروز خان کا موقف ایک ’ڈراما‘ نظر آیا کیوں کہ ماضی میں وہ فیمینزم کے نظریات کی مخالفت کرچکے ہیں۔

ایک صارف نے اداکار پر منافقت کا الزام لگاتے ہوئے لکھا کہ اسلام اور فیمینزم الگ الگ ہیں اور یہ ساتھ ساتھ نہیں چلتے چنانچہ اداکار کو یہ ڈبل سٹینڈر چھوڑ دینا چاہئے۔

فیروز خان نے اپنے جواب میں لکھا کہ مذہب اسلام نے مردوں اور عورتوں دونوں کو فضیلت اور درجہ دیا ہے اور فیمینزم اسلام کے ساتھ چل سکتی ہے۔

واضح رہے کہ اداکار سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اکثر مذہبی باتوں کی تشہیر کرتے نظر آتے ہیں اور انہوں نے اس سے قبل کبھی فیمینزم کو سپورٹ نہیں کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے