اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشیا کپ کے شیڈول پر پاکستان نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا: چیئرمین پی سی بی

01 Aug 2023
01 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ ایشیاکپ کے شیڈول پر پاکستان نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا، تعلقات کو بہتر کرنے کے لیے ایسی باتوں کو نظرانداز کرنا ہوگا۔

ایک انٹرویو میں ذکا اشرف نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ کی جانب سے پہلے شیڈول کا اعلان کیا گیا جس پر ہم نے ایشو نہیں بنایا، چاہتے تو بہت کچھ کہہ سکتے تھے تاہم تعلقات کو بہتر کرنے کے لیے ایسی باتوں کو نظرانداز کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایشیاکپ شیڈول کے اعلان میں شاید ملکوں میں وقت کا فرق ہونے کی وجہ سے غلط فہمی ہوگئی، بہرحال ہم نے اس کو مسئلہ نہیں بنایا، ہمیں کوئی فرق بھی نہیں پڑا البتہ ٹرافی کی رونمائی کی اچھی تقریب ہوئی، جس میں سابق کرکٹرز بھی شریک ہوئے اور قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ایشیاکپ کے شیڈول کا اعلان جے شاہ نے تقریب کے آغاز سے کچھ دیر قبل ٹوئٹ کردیا تھا جس پر انہیں شائقین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم بورڈ نے کوئی جواب باضابطہ نہیں دیا تھا۔

ایشیا کپ کا آغاز رواں ماہ 30 اگست سے ہوگا، افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے