اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ہمارے والد ڈراموں میں ولن لیکن ہم بہن بھائیوں کے دوست تھے : دانش نواز

01 Aug 2023
01 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار اور ہدایت کار دانش نواز نے کہا ہے کہ ان کے بہن، بھائیوں اور والد کے درمیان عمر کے فرق کے باوجود بھی دوستی کا رشتہ قائم تھا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں دانش نے اپنے والد اور پاکستانی ڈراموں کے مایہ ناز اداکار فرید نواز کا بھی ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ابو بہت مختلف تھے ، ڈراموں میں ولن آتے تھے لیکن وہ گھر میں بالکل دوستوں کی طرح تھے، ہم 3 بھائی اور بہن بالکل ایسے رہتے تھے کہ جیسے سب دوست ہوں، دونوں بھائیوں اور میری عمر کے درمیان فرق ہے لیکن دوستی بہت زیادہ ہے۔ دانش نواز نے کہا کہ ابو نے رکھا ہی دوستوں کی طرح ہے ۔

دانش کا کہنا تھا کہ باپ کی بہت ساری قربانیوں کے باوجود بھی بچے ماں سے زیادہ قریب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماں سے بچے اسی لیے اتنے قریب ہوتے ہیں کیونکہ سارا دن اسی کے ساتھ ہی گزارتے ہیں، باپ اپنے بچے کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے اسکو سکول بھی بھیجتا ہے ، جم بھی بھیجتا ہے، باپ ایک رعب رکھتا ہے کہ بچہ کچھ بن جائے۔

دانش کا کہنا تھا کہ ہم آج جو کچھ بھی ہیں وہ اپنے والد کی بدولت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی لوگ ہمیں ہمارے والد کے نام سے ملتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ والد کے حوالے سے پہچانے جانے پر میں ہمیشہ شکر گزار ہوتا ہوں کہ اللہ نے ہمیں اتنی عزت دی۔ انہوں نے کہا کہ ابو نے جیتے جی تو ہمارے لیے بہت کچھ کیا لیکن ان کے جانے کے بعد بھی ان کے نام سے ہمیں عزت ملتی ہے، باپ کی کمی تو واقعی محسوس ہوتی ہے آج بھی کیونکہ ان کی نیکیوں کی وجہ سے ہی ہمیں سب کچھ  مل رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے