اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

والدہ کو دیکھ کر بچن سے ہی شوبز سے وابستہ ہونے کا شوق تھا: امر خان

01 Aug 2023
01 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ و لکھاری امر خان نے کہا ہے کہ والدہ کو دیکھ کر بچپن سے ہی شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہونے کا شوق تھا۔

اداکارہ امر خان کا پہلا تعارف تو یہ ہے کہ وہ ٹی وی کی نامور لیجنڈ اداکارہ فریحہ جبیں کی بیٹی ہیں، فریحہ جبیں نے اپنے کیریئر میں ہمیشہ کریکٹر رول نبھائے،  امر خان نے اپنی والدہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اداکاری کا دامن تو تھاما ہی مگر انہوں نے بطور مصنفہ اور ہدایتکارہ بھی اپنی صلاحیتیں دکھائیں۔

لاہور میں جنم لینے والی پاکستان کی نامور اداکارہ امر خان نے سب سے پہلے بطور مصنفہ 2014ء میں ڈرامہ سیریل "اکڑ بکڑ" سے کیریئر کا آغاز کیا، تاہم امر خان کو ناظرین کی توجہ 2018ء میں ڈرامہ سیریل "بیلا پور کی ڈائن" میں چڑیل کا کردار نبھاتے ہوئے ملی، امر خان کو اس کردار کے لیے تمام ہی بڑے ایوارڈز میں نامزدگی بھی ملی۔

امر خان کا کہنا ہے کہ وہ حقیقی زندگی میں بہت زیادہ جذباتی اور حساس ہیں، انہیں ہمیشہ سے ہی فلمیں پسند رہی ہیں اور اب وہ اپنا شوق تخلیقی کام سے پورا کر رہی ہیں،  اپنی چار سالہ فلم سازی کی تعلیم کے دوران انہوں نے اداکاری اور کہانی لکھنے کا ہنر سیکھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ آج بھی اپنے ڈرامہ سیریل "بیلا پور کی ڈائن" کو فی الحال اپنے کیریئر کا بہترین پروجیکٹ مانتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے