اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پرانے ٹائروں سے فیول بنانیوالے کارخانے گرانے سے روک دیا گیا، تحریری حکم جاری

01 Aug 2023
01 Aug 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پرانے ٹائروں سے فیول بنانے والے کارخانوں کو گرانے کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا۔

عدالت عالیہ کے تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ محکمہ ماحولیات پرانے ٹائروں سے فیول بنانے والے کارخانوں کو گرانے کی کارروائی نہ کرے، 27 ستمبر تک محکمہ ماحولیات کو کارخانوں کو گرانے سے روکا جاتا ہے، ٹائر ریسائیکلنگ کارخانے آئندہ سماعت تک بند رہیں گے، حکومت پنجاب سمیت فریقین کو جواب داخل کرانے کیلئے نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔

تحریری حکم میں مزید کہا گیا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو عدالتی معاونت کیلئے نوٹس جاری کیا جاتا ہے، درخواست میں اہم اور قابل غور نکات اٹھائے گئے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے آل پاکستان آلٹرنیٹ انرجی ری سائیکلنگ ایسوسی ایشن کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا، آل پاکستان آلٹرنیٹ انرجی ری سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور صدر نے محکمہ ماحولیات کے نوٹیفکیشن کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

درخواستگزار نے مؤقف اختیار کیا کہ عالمی معیار کے مطابق ٹائر ریسائیکلنگ کارخانے لگائے، ماحولیاتی ٹربیونل نے معیار پر پورا اترنے والے ٹائر ریسائیکلنگ کارخانوں کو این او سی جاری کرنے کا حکم دیا، ڈی جی ماحولیات نے ٹربیونل کو معیار پر پورا اترنے والے کارخانوں کو این او سی جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ حکومت پنجاب نے پرانے ٹائروں سے فیول بنانے والے کارخانوں کو گرانے کا فیصلہ کیا، کارخانوں کو ریگولیٹ کرنے کی بجائے کاروبار بند کرنا خلاف قانون ہے، ٹائر ریسائیکلنگ عالمی معیار کے مطابق نہ کرنے والے کارخانوں کو بند کرنے کے حکومتی فیصلے پر کوئی اعتراض نہیں، کارخانوں کی بندش سے براہ راست ٹائر جلانے سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوگا۔

درخواست گزار کے وکلاء کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سالانہ مختلف نوعیت کی تقریباً چار کروڑ گاڑیوں سے ٹائر اتارے جاتے ہیں،  کارخانوں کی بندش سے پرانے ٹائروں سے سستے متبادل انڈسٹریل فیول کی تیاری بند ہو جائے گی۔

درخواستگزار کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ لاہور ہائیکورٹ ٹائر ریسائیکلنگ کارخانوں کو گرانے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے، عدالت حکومت کو ٹائر ریسائیکلنگ کارخانوں کیخلاف کارروائی سے روکنے کا حکم جاری کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے