اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پہلی بار سلمان خان کو حقیقت میں دیکھ کر خوشی سنبھالی نہیں جارہی تھی: انوشے اشرف

01 Aug 2023
01 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ انوشے اشرف نے کہا ہے کہ پہلی بار جب سلمان خان کو حقیقت میں دیکھا تو خوشی سنبھالی نہیں جارہی تھی۔

اداکارہ انوشے اشرف نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان سے ہونے والی پہلی ملاقات کا احوال بیان کیا۔

انوشے نے کہا کہ جب ہم انڈیا گئے تو سلمان خان سے ہماری ملاقات کسی فلم کی شوٹنگ کے دوران ہوئی، میرے ساتھ میری بہن، کیمرہ مین،رائٹر سمیت کچھ اور لوگ بھی موجود تھے، انہیں پہلی مرتبہ اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ کر خوشی سنبھالی نہیں جا رہی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ پھر وہ انٹرویو شروع ہونے سے پہلے کچھ دیر کیلئے اٹھ کر چلے گئے اور کہہ دیا کہ میں شرٹ تبدیل کر کے آتا ہوں، چند سیکنڈ بعد وہ بنا شرٹ پہنے آئے اور اس وقت دو شرٹس ان کے ہاتھ میں تھیں تو مجھ سے پوچھنے لگے کہ کون سی اچھی لگے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اتنے بڑے سپر سٹار کو یوں اصل میں دیکھ کر خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا، ورنہ اس سے پہلے تو ہم نے انہیں بس فلموں میں ہی دیکھا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے