31 Jul 2023
(لاہور نیوز) عزیز بھٹی ٹاؤن بدر کالونی میں 37 سالہ شخص کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
مقتول شمس علی گزشتہ ایک ماہ سے پاؤں پر چوٹ لگنے کے باعث گھر کے ڈرائنگ روم تک محدود تھا۔ واردات کے وقت شمس علی ڈرائنگ روم میں سو رہا تھا۔
پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر لئے۔ پولیس نے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ مقتول کے گلے، کندھے اور پیٹ پر چھری کے وار کے نشان پائے گئے۔
مقتول کے بھائیوں اور بیوہ کا کہنا ہے کہ شمس علی کا کسی سے کوئی جھگڑا یا دشمنی نہیں تھی۔ قاتلوں کو گرفتار کر کے ہمیں انصاف دیا جائے۔
پولیس نے شمس علی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔