(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صفدر سلیم شاہد اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہو گئے۔ جسٹس صفدر سلیم شاہد کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس فاروق حیدر، جسٹس مزمل اختر شبیر، جسٹس انوار حسین، جسٹس ساجد محمود سیٹھی، جسٹس راحیل کامران شیخ اور جسٹس امجد رفیق بھی شریک ہوئے۔
رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عرفان احمد سعید، ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری امیر محمد خان ، سیشن جج ہیومن ریسورس عبدالرشید عابد ، افسران اور سٹاف ممبرز بھی الوداعی تقریب میں موجود تھے۔
ریٹائرڈ ہونے والے فاضل جج نے تمام ججز، افسران اور سٹاف سے فرداً فرداً ملاقات کی۔ چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے جسٹس صفدر سلیم شاہد کو گلدستہ دے کر رخصت کیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں موجود ججز کی تعداد 40 ہے جبکہ خالی آسامیوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔