اپ ڈیٹس
  • 331.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

دو سکرپٹس تیار، اتنے پیسے نہیں کہ فلم بنا سکوں: ایمان علی

31 Jul 2023
31 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ایمان علی نے کہا ہے کہ دو سکرپٹ لکھ چکی ہوں جو مکمل طور پر تیار ہیں، لیکن اتنے پیسے نہیں کہ فلم بنا سکوں۔

اداکارہ ایمان علی نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور شادی سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔

ایمان علی نے بتایا کہ میں نے دو سکرپٹس لکھ رکھے ہیں، پہلے سکرپٹ کو لوگ پڑھ کر کہہ رہے ہیں کہ یہ رومانوی کامیڈی سکرپٹ ہے لیکن یہ عام زندگی سے متعلق ہے، جبکہ دوسرا سکرپٹ ایکشن فلم کے لیے ہے مگر میرے پاس اتنے پیسے نہیں کہ فلم بنا سکوں۔

پاکستانی فلموں کے سکرپٹس پر بات کرتے ہوئے ایمان علی کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلموں کے سکرپٹس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، خواتین کے حوالے سے لکھے جانے والے کرداروں پر خوش نہیں ہوں، میں انتظار کررہی تھی کہ کوئی بہت بڑا پروجیکٹ ملے مگر اتنا انتظار کرکے کوئی فائدہ نہیں ہوا، میرے لیے اگر کردار لکھے جاتے تو میں کام کرلیتی۔

ایکشن فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میں کسی فلم میں ایکشن رول کرنا چاہتی ہوں، مجھے اپنا آپ مکمل لگتا ہے جب میں اسلحہ اٹھاتی ہوں، اس لیے میں چاہتی ہوں کہ کسی ڈرامے یا فلم میں اسلحہ اٹھا کر کردار ادا کروں۔

شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ایمان کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد کی زندگی زیادہ بہتر ہوگئی ہے، جیون ساتھی کے ساتھ محفوظ محسوس کرتی ہوں، شوبز انڈسٹری کے کچھ اداکاروں نے شادی کے لیے پروپوز کیا تھا، لیکن میں نے انکار کردیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک اداکار میرے ساتھ شادی کے لیے سنجیدہ ہوگیا تھا، لیکن میں نے انکار کردیا کیونکہ میں اس پر بھروسہ نہیں کرتی تھی اور اس کی عادتیں اچھی نہیں تھیں اور اب اس کی شادی ہوچکی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے