اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

دوسرے شہروں سے بچوں کو لاکر گھروں میں جبری مشقت کروانا جرم ہے: سارہ احمد

30 Jul 2023
30 Jul 2023

(لاہور نیوز) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا ہے کہ دوسرے شہروں سے بچوں کو لا کر گھروں میں ملازمت پر رکھوانا اور جبری مشقت کروانا جرم ہے۔

انسانی سمگلنگ کے بچاؤ کے عالمی دن پر ایک پیغام میں چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ آج پوری دنیا میں انسانی سمگلنگ سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، آج کے دن کا مقصد انسانی سمگلنگ اور چائلڈ ٹریفکنگ کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے، اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان میں چائلڈ ٹریفکنگ پر کام کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسرے شہروں سے لا کر بچوں کو گھروں میں ملازمت پر رکھوانا اور جبری مشقت کروانا جرم ہے، چائلڈ پروٹیکشن بیورو بچوں کی جبری مشقت اور چائلڈ ٹریفکنگ کے خطرات سے نبرد آزما ہے، چائلڈ پروٹیکشن بیورو اب تک بڑی تعداد میں چائلڈ ٹریفکنگ کا شکار بچوں کو تحفظ فراہم کرچکا ہے۔

سارہ احمد نے مزید کہا کہ چائلڈ ٹریفکنگ کے شکار بچوں کے بارے میں چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر اطلاع دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے