(ویب ڈیسک) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ زارا نور عباس نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں ایک ایسی شخصیت بھی موجود ہے جس کیلئے میں نے شوہر اسد سے جھگڑا کیا کہ تم نے ان کے ساتھ کام کیوں کیا؟۔
اداکارہ زارا نور عباس نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔
انڈسٹری میں اپنے پسندیدہ اداکارہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے زارا نور نے بتایا کہ میں صبا قمر کے ساتھ خود کام کرنا چاہتی تھی، اس لیے میں نے شوہر اسد سے جھگڑا کیا کہ وہ ان کے ساتھ کام کیوں کر رہے ہیں؟
اداکارہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اگر مجھے صبا قمر کے ساتھ کام کرنے کے لیے سکرین پر مرد بننا پڑے تو میں یہ بھی کر گزروں گی۔
خوشگوار شادی شدہ زندگی کے حوالے سے زارا کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کے شوہر ایک دوسرے کی اداکاری پر خوب تنقید کرتے ہیں، تاہم ایک دوسرے کو سپورٹ بھی کرتے ہیں، ان کے اور اسد قریشی کے درمیان بہت ہی کم تنازع ہوتا ہے۔
اپنے کیریئر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا مجھے ڈرامہ سیریل ' بادشاہ بیگم ' کے کردار کے لیے کوئی خاص محنت نہیں کرنی پڑی، ،میں پہلے ہی اس طرح کے کرداروں کو سکرین پر دیکھتی رہی ہوں۔
خیال رہے کہ زارا نور عباس اور اداکار اسد قریشی نے دسمبر 2017 ء میں شادی کی تھی۔