اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مدیحہ امام اور خوشحال خان ایک ساتھ سکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار

30 Jul 2023
30 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مدیحہ امام اور اداکار خوشحال خان پہلی بار سکرین پر ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

باصلاحیت اور نوبیاہتا اداکارہ مدیحہ امام اور اداکار خوشحال خان ایک ساتھ نجی ٹیلی ویژن کے آنے والے ڈرامہ سیریل ’یحییٰ’ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

سائرہ رضا کے تحریر کردہ اور شہر زاد شیخ کی ہدایت کاری میں بننے والا ڈرامہ سیریل ’یحییٰ‘ جلد ناظرین کے لیے پیش کیا جائے گا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ اور کہانی کی تفصیلات  تاحال سامنے نہیں آئی ہیں لیکن مداح اس جوڑی کو ایک ساتھ دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔

خیال رہے اداکار خوشحال خان معتدد ڈراموں جیسے 'قصہ مہر بانو کا'، 'بے بسی'، اور 'مشکل' جیسے پروجیکٹس میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں ، خوشحال خان اپنی دلکش اداکاری اور خوبصورت شخصیت کی بنا پر بہت کم عرصے میں مداحوں کے دلوں میں جگہ بنانے میں کایاب ہوئے ہیں۔

ادھر اداکارہ مدیحہ امام نے 2013 میں ڈرامہ سیریل 'خلش' سے اداکاری کا آغاز کیا، اس کے علاوہ  اداکارہ  میزبان اور  بطور وی جے بھی فرائض انجام دے چکی ہیں، اداکارہ حال ہی میں شادی کے بندھن میں بھی بندھی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے