اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

گزشتہ حکومت کی بیڈ گورننس نے پاکستان کو اس حالت میں پہنچایا: وزیراعظم

30 Jul 2023
30 Jul 2023

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت کی بیڈگورننس نے پاکستان کو اس حالت میں پہنچایا ہے۔

گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کل 10محرم کو تمام مجالس اور جلوس پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوئے، لاہور سمیت پنجاب بھر میں بہترین انتظامات پر وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی، آئی جی پنجاب سمیت تمام انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے محرم الحرام پر بہترین سکیورٹی انتظامات پر وفاقی و صوبائی وزرائے داخلہ، انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کیا، شہباز شریف نے عاشورہ محرم پر بہترین انتظامات کرنے وزیراعلیٰ سندھ اور انتظامیہ کو بھی مبارکباد دی۔

شہباز شریف نے کہا کہ آج گورنر ہاؤس میں عوامی مفاد کے اہم منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا، لاہور میں پی کے ایل آئی کی طرز پر میڈیکل سٹی کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا ہے، یہ تقریباً 50ارب روپے کا منصوبہ ہے، پی کے ایل آئی جنوبی ایشیا کا شاندار ترین ہسپتال ہے، میڈیکل سٹی منصوبے کو پنجاب اور وفاقی حکومت مل کر مکمل کرے گی، لاہور کا میڈیکل سٹی دنیا کے کسی بھی میڈیکل سٹی کے ہم پلہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے رنگ روڈ کا ایک جز رہ گیا تھا، جب رنگ روڈ پر 7 کلومیٹرتک کا منصوبہ مکمل ہوجائے گا تو لوگوں کو سہولت ملے گی، لوگوں کو ایس ایل تھری منصوبے کا بہت فائدہ ہوگا، ایف ڈبلیو او اس منصوبے پر کام کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بغض نواز میں حویلی بہادر شاہ منصوبہ بند کر کے 77 ارب کا نقصان کیا گیا: وزیراعظم

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شاہدرہ سے کالاشاہ کاکو تک میٹرو بس توسیعی منصوبے کا بھی سنگ بنیاد رکھا ہے، کالاشاہ کاکو میں بہت سے تعلیمی اداروں کے کیمپس آرہے ہیں، یہ منصوبہ 5 ماہ میں مکمل ہوجائے گا، گزارش کروں گا کالاشاہ کاکو منصوبہ 3 سے 4 ماہ میں مکمل کیا جائے۔

 شہباز شریف نے کہا ساڑھے 5 سو میگا واٹ کے قدرتی گیس سے چلنے والے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا ہے، حویلی بہادر شاہ کے منصوبے کی پاور بھکی کے مقابلے میں 100میگاواٹ زیادہ تھی، 2016 میں اس منصوبے کا شفاف طریقے سے آغاز کیا تھا، یہ دوسرا منصوبہ تھا جس نے ایل این جی سے چلنا تھا، اس منصوبے میں ہم نے 12ارب 80 کروڑ روپے کی بچت کی۔

وزیراعظم نے کہا گزشتہ حکومت نے اس منصوبے کو ٹھپ کردیا، گزشتہ حکومت کی مجرمانہ غفلت سے اربوں روپے ضائع ہو گئے، چیئرمین پی ٹی آئی نے نوجوانوں کے ذہنوں میں زہر گھولا، سابقہ دور حکومت میں معیشت کا حشر کردیا گیا، گزشتہ حکومت کی بیڈ گورننس نے پاکستان کو اس حالت میں پہنچایا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم معیشت کو دوبارہ ضرور زندہ کریں گے، ہم غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے، پوری امید ہے نوجوان زراعت، معدنیات اور آئی ٹی میں تعلیم حاصل کرکے ملک کے معمار بنیں گے، ہم ملک کو حقیقی معنوں میں قائد اور اقبال کا پاکستان بنائیں گے۔

قبل ازیں لاہور میں ترقیاتی منصوبوں کے سنگ بنیاد کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، وزیراعظم کو منصوبوں بارے بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر ہاؤس میں 1263 میگاواٹ کے پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا ، وزیراعظم شہبازشریف نے شعبہ صحت کے تین منصوبوں کا بھی سنگ بنیاد رکھا، وزیراعظم نے رنگ روڈ کے سدرن لوپ ایس ایل تھری، لاہور میٹرو بس کے توسیع منصوبے شاہدرہ تا کالا شاہ کاکو اور لاہور میڈیکل سٹی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔

 تقریب میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی، وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم، کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا و دیگر اعلی حکام موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے