اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان اور چین کے درمیان ایم ایل 1 منصوبہ کی فنانسنگ کے معاملات طے

28 Jul 2023
28 Jul 2023

(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی دلچسپی کے باعث ایم ایل ون منصوبہ پر پیش رفت، پاکستان اور چین کے درمیان ایم ایل 1 منصوبہ کی فنانسنگ کے معاملات طے پا گئے۔

ذرائع کے مطابق ایم ایل1 منصوبے پر دستخط اگست کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے، مجوزہ ایگریمنٹ کے تحت ایم ایل ون منصوبے پر 6 ارب 50 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی، منصوبہ کی لاگت ساڑھے 8 ارب ڈالر سے کم کر کے ساڑھے 6 ارب ڈالر کی گئی ہے۔

پاکستان کی طرف سے منصوبے کی لاگت کم کرنے پر زور دیا گیا تھا، منصوبے کی کل لاگت کا 15 فیصد پاکستان مہیا کرے گا، منصوبے کے تحت کراچی سے پشاور 1733 کلومیٹر ریلوے ٹریک اپ گریڈ اور دورویہ کیا جائے گا، ریلوے ٹریک کے ساتھ سگنلز اور ٹیلی کام کا جدید ترین نظام نصب کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر پشاور سے کراچی کے درمیان ٹریک پر ریل گاڑیاں 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی جائیں گی، منصوبے کی لاگت کم کرنے کے لئے مکمل ٹریک کے گرد باڑ لگانے کا پروگرام موخر کر دیا گیا۔

صرف آبادی والے علاقوں میں ریلوے ٹریک کے گرد باڑ لگائی جائے گی، منصوبے میں تبدیلی کر کے پہلے مرحلہ میں جہاں آبادی ہو وہاں پھاٹک ختم کر کے اوورہیڈ برجز بنائے جائیں گے۔

ایم ایل ون کے فریم ورک پر پاکستان اور چین نے مئی 2017 میں دستخط کئے تھے، ایکنک نے منصوبے کے پی سی ون کی اگست 2020ء میں منظوری دی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے